افغانستان میں معذور افراد بھی سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکل آئے

 معذور افراد کا احتجاج فائل فوٹو معذور افراد کا احتجاج

افغانستان میں امریکا سے عوامی سطح پر قومی اثاثوں کی بحالی کے مطالبے کی آواز سنائی دینے لگی ہے، اس سلسلے میں لغمان میں ایک بڑا مظاہرہ ہوا۔

مشرقی صوبے لغمان کے دارالحکومت مہترلام میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا، بچوں اور وھیل چیئرز پر بہت سے خصوصی افراد بھی مظاہرے میں شریک تھے۔

مظاہرین پُر امن احتجاج کر رہے تھے، انھوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کی منجمد رقم اور دیگر تمام اثاثے بحال کرے۔

مظاہرین نعرے بھی لگا رہے تھے، ان کا کہنا تھا افغانوں کے پاس موجودہ بحران سے نکلنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

21 دسمبر کو بھی افغانستان کے منجمد دس ارب ڈالر بحال نہ کرنے پر افغان عوام نے کابل میں امریکی سفارت خانے کے سامنے بڑا احتجاج کیا تھا، ہزاروں افراد نے احتجاج میں شرکت کی جو منجمد اثاثے اور امداد بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store