امریکا ،فرانس ،برطانیہ اور بھارت میں کورونا کے وار جاری

امریکا ،فرانس ،برطانیہ اور بھارت میں کورونا کے وار جاری فائل فوٹو امریکا ،فرانس ،برطانیہ اور بھارت میں کورونا کے وار جاری

 

امریکا ،فرانس ،برطانیہ اور بھارت میں کورونا کیسز کا سیلاب جاری ہے، دنیابھرمیں کورونا سے متاثرین کی تعد اد بتیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ تیرہ ہزار نواسی جبکہ ہلاکتیں پچپن لاکھ ترپن ہزار سات سو پینتالیس تک پہنچ چکی ، چھبیس کروڑ چونسٹھ لاکھ پینتیس ہزار نو سو چوبیس مریض صحت یاب بھی ہوچکے

دنیا بھر میں کورونا سے نان اسٹاپ تباہی جاری ہے، چوبیس گھنٹے میں دنیا بھر میں مزید چوبیس لاکھ چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ پانچ ہزار چھ سو سے زائد افراد موت کے منہ میں بھی چلے گئے

امریکا میں کورونا بدستور آوٹ آف کنٹرول ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چار لاکھ چار ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

دوسرے نمبر پر فرانس میں تین لاکھ چوبیس ہزار سے زائد جبکہ برطانیہ میں کورونا کے اکیاسی ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

بھارت میں کورونا کے دو لاکھ اڑسٹھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے،اٹلی میں ایک لاکھ اسی ہزار ، ترکی میں ترسٹھ ہزار، جبکہ روس میں ستائیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

امریکی مرکز انسداد امراض نے انکشاف کیا ہے کہ کپڑے کے ماسک کورونا سے بچاؤ میں موثر نہیں ہیں، کپڑے کے ماسک سرجیکل ماسک کے مقابلے میں کورونا سے تحفظ نہیں دیتے، کورونا کی اومی کرون قسم کے خلاف این 95 ماسک سب سے زیادہ موثر ہیں

install suchtv android app on google app store