طالبان حکومت نے امریکی سے بڑا مطالبہ کر دیا

طالبان حکومت نے امریکی سے بڑا مطالبہ کر دیا فائل فوٹو طالبان حکومت نے امریکی سے بڑا مطالبہ کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی بحران سے نمٹنے کے سربراہ کے منجمد افغان فنڈز کی فوری بحالی کے مطالبے پر توجہ دے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کو عالمی آواز پر مثبت جواب دیتے ہوئے افغانستان کے فنڈز جاری کرنے چاہیئیں تاکہ انسانی بحران کے شکار ملک اپنے عوام کو سہولیات اور آسانی فراہم کرسکیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں رونما ہونے والے ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے منجمد فنڈز بحالی میں پہل کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھالا تھا جس کے بعد امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے تقریباً 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیئے تھے جبکہ کئی مغربی ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے بھی فنڈز اور ترقیاتی سرگرمیاں معطل کیں تھیں۔

عالمی فنڈز منجمد ہونے اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث افغانستان میں بھوک و افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

install suchtv android app on google app store