کویت کا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلہ

کویت کا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلہ کر لیا فائل فوٹو کویت کا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلہ کر لیا

خلیجی ملک کویت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی کابینہ نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں ملازمین کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت جاری کردی، ہر ادارہ اپنی سہولت کو مد نظر رکھ کر ورکرز کے اوقات کار متعین کرے گا۔

کابینہ نے پابند کیا ہے کہ اداروں میں پچاس فیصد سے زائد ملازمین ناقابل قبول ہوں گے، فیصلے پر عمل در آمد بدھ 12 جنوری سے ہوگا اور اس پر تاحکم ثانی عمل کیا جاتا رہے گا۔

کویتی کی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ کمپنیوں کی انتظامیہ اپنی سہولت اور کام کی نوعیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ملازمین کی تعداد کو آدھا یا کم سے کم رکھیں۔

اسی طرح اسکولوں اور نرسری ہوم کے تمام ملازمین کے لیے لازم ہے کہ وہ کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں مکمل کرلیں۔ سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

کویت میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی 50 فیصد مسافروں کو جگہ دی جائے گی جبکہ کھیل کے میدانوں میں آنے والے شائقین پر زور دیا کہ انہیں کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں مکمل کرنی چاہئیں۔ا

install suchtv android app on google app store