آسٹریلیا ملک بدری کیس، ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو رہا کرنے کا حکم جاری

آسٹریلیا ملک بدری کیس فائل فوٹو آسٹریلیا ملک بدری کیس

آسٹریلوی عدالت نے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر کھلاڑی کو ڈیپورٹ کر دیا جاتا تو وہ 3 سال تک آسٹریلیا نہیں آ سکتے تھے۔

سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے عدالتی جنگ جیت لی ہے، ٹینس اسٹار اب آسٹریلیا میں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے دفاع کرسکیں گے، یاد رہے جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تھے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہونا چاہیے تھا۔

install suchtv android app on google app store