برطانیہ میں اومی کرون کے تیز وار، 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

برطانیہ میں اومی کروں کے تیز وار، 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ فائل فوٹو برطانیہ میں اومی کروں کے تیز وار، 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 44 ہوگئی ہے۔لندن سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 45 ہزار 145 ہوگئی ۔ اومی کرون کے سبب 104 افراد اسپتال میں داخل ہوئے اور 12 اموت ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ نئے ویریئنٹ سے بچاو کے لیے گزشتہ روز 8 لاکھ 46 ہزار 466 افراد کو بوسٹر لگایا گیا۔

دوسری جانب برطانیہ میں اومی کرون کی صورتحال پر غور کے لیےکابینہ کی ورچوئل میٹنگ آج ہوگی۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مزید پابندیوں کےنفاذ کے بارے میں 3 آپشنز پر غور کا امکان ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے سبب مشکل کا سامنا ہے، مزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔عوام احتیاط سے کام لیں اور جلد از جلد بوسٹر ڈوز لگوائیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں 12 سے 15 برس کے بچے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے اہل قرار دیے گئے ہیں اور 12 ہفتے قبل پہلی ڈوز لگوانے والے دوسر ی ڈوز لگواسکیں گے۔

install suchtv android app on google app store