پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈر کے لیے اچھی خبر، بڑا ریلیف مل گیا

پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈر کے لیے اچھی خبر، بڑا ریلیف مل گیا فائل فوٹو پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈر کے لیے اچھی خبر، بڑا ریلیف مل گیا

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے ایک مرتبہ پھر خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری ویزا) کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔عرب میدیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات نے پاکستانی شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اس کے تحفظات دور کیے جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے دیے گئے ریلیف سے بھی آگاہ کیا۔


محکمہ پاسپورٹ سے شہری نے استفسار کیا تھا کہ وہ کورونا کی وجہ سے سفری پابندیاں عائد ہونے کے بعد سے پاکستان میں ہیں جبکہ خروج و عودہ ویزہ 30 نومبر کو ختم ہوگیا، تو اس صورت میں کیا کفیل خروج و عودہ کی مدت میں اضافہ کروا سکتا ہے؟۔ جس پر جوازات کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ یکم دسمبر سے جیسے ہی سفری پابندی کا خاتمہ ہوا ہے اس کے ساتھ ہی پابندی زدہ ممالک میں موجود لوگوں کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کی منظوری دی گئی۔

جوازات کا کہنا تھا کہ احکامات کے تحت پاکستان کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں موجود لوگوں کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک مفت اضافہ کیا جائے گا۔

جن افراد کے اقامے اور ویزے میں توسیع نہیں ہوئی وہ اپنے وقت اور باری کا انتظار کریں۔

install suchtv android app on google app store