بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین سے متعلق سعودی حکام کی ہدایات جاری

عمرہ فائل فوٹو عمرہ

سعودی عرب میں معاون سیکریٹری حج وعمرہ انجینیئر ہشام سعید نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین ’قدوم‘ پلیٹ فارم پر اندراج کرائیں۔

ہشام سعید کا کہنا ہے کہ زائرین سعودی عرب پہنچنے پر (قدوم) پلیٹ فارم پر اندراج کرائیں اور پھر اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے حاصل کریں، یہ اقدام زائرین کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

‘زائرین عمرہ، مسجد الحرام اور روضہ شریفہ میں نماز کے اجازت نامے اعتمرنا ایپ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں’۔

ادھر سعودی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ وزارت کا انٹرنیشنل عمرہ نیٹ ورک مؤثر اور تیز رفتار ہے، عمرہ کمپنیاں اور ادارے قانون کے دائرے میں اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

دریں اثنا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر سعید الدویغری کا کہنا تھا کہ عمرہ زائر کےلیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ ڈاون لوڈ کرنا ضروری ہے، اس سے زیارت، عمرے اور نماز کے اجازت نامے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے حج و عمرہ میں آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے مصنوعی ذہانت سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store