سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلا لیا

سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلا لیا فائل فوٹو سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلا لیا

افغانستان پر اسلامی سربراہ کانفرنس (او آئی سی) کا اجلاس پاکستان میں بلا لیا گیا ہے۔ اجلاس سعودی عرب نے او آئی سی کے سربراہ کی حیثیت سے بلایا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے او آئی سی کے سربراہ کی حیثیت سے افغانستان کی صورتحال پر غور و خوص کے لیے 17 دسمبر 2021 کو اجلاس بلا لیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے اس ضمن میں او آئی سی کے رکن ممالک اور عالمی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اجلاس میں مؤثر طریقے سے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بلایا جانے والا اجلاس افغانستان میں قیام امن و امان و استحکام، ملک کی خود مختاری، اندرونی و بیرونی مداخلت سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی صلاحیت بڑھانے میں معاون و مدد گار ثابت ہو گا۔

اجلاس کے متعلق یہ امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ وہ افغانستان کو دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ یا سرگرمیوں کے لیےاستعمال نہ کرنے کو یقینی بنانے میں بھی معاون و مددگار ثابت ہو گا۔

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موسم سرما کی آمد پر افغان عوام خطرناک انسانی بحران سے دوچار ہو رہے ہیں جن میں بوڑھے، بچے اور خواتین شامل ہیں۔

افغانستان کو موجودہ صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، ادویات اور رہائش کے حوالے سے مدد درکار ہے جو فوری ہونی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store