کورونا وائرس کی نئی قسم ، سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کر دیں

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

افریقی ممالک میں پھیلے کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون’ کے پیش نظر سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

مملکت کی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اقدام سے نئے وائرس کے کنٹرول میں معاونت ملے گی۔

سعودی حکومت نے اب جمہوریہ مالاوی، جمہوریہ زامبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشیلز، جمہوریہ موریشس اور جمہوریہ کوموروس سے بھی پروازیں آنے جانے پر پابندی لگا دی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ممالک سے بالواسطہ یا بلا واسطہ سعودی عرب داخلے پر بھی پابندی ہے سوائے اس کے وہاں سے آنے والا مسافر کسی تیسرے ملک میں 14 دن گزار لے۔

ایسے ممالک میں رہنے والے افراد کو سعودی عرب آنے سے قبل کسی دوسرے ملک میں قیام کرنا ہوگا۔ قبل ازیں سعودی حکام دیگر افریقی ممالک پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم کی لہر پھیلنے کے خدشات کے باعث دنیا بھر میں افریقی ممالک پر ‏پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ برقرار ہے، بحرین، برطانیہ، جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک کے بعد سعودی عرب ‏نے بھی افریقی ممالک پر سفری پابندی عائد کی۔

install suchtv android app on google app store