بی جے پی کے دعوے ایک بار پھر ہوئے بے نقاب، دنیا میں مودی سرکار بنے مزاح کی تصویر

مودی فائل فوٹو مودی

چین سے تعلق رکھنے والے صحافی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزرا اور سرکاری ملازمین کے دعوے کو بے نقاب کر کے عوام کو حقیقت سے آگاہ کردیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دو روز قبل نوائڈا میں ایک ایئرپورٹ کا سنگِ بنیاد رکھا ہے، اس ہوائی اڈے کو بھارت کا سب سے بڑا ایئرپورٹ کہا جارہا ہے۔

مودی کی جانب سے سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد بھارت کی حکمراں جماعت کے رہنماؤں، سیاسی سرکاری ملازمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جو نوائڈا کے ایئرپورٹ کی تو نہیں بلکہ جنوبی کوریا اور چین کے بیجنگ میں قائم جدید ترین انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی ہیں۔

بھارت کے تحقیقی صحافی نے ان تصاویر کا بیچ چوارہے پر بھانڈا پھوڑتے ہوئے بی جے پی رہنماؤں، حامیوں اور سرکاری ملازمین کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بی جے پی وزرا اور سرکاری ملازمین بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نوائڈا کا ہوائی اڈہ قرار دے رہے ہیں‘۔

دوسری جانب چین سے تعلق رکھنے والے صحافی شین شنوائی نے بھی بھارت کے سرکاری حکام کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کا خوب مذاق بنتایا۔

بھارت کے مختلف میڈیا چینلز پر جب ان ایئرپورٹس کو نوائڈا کا کہہ کر چلایا گیا تو فیکٹ چیکر عزیز رضوی نے بھی نشاندہی کی اور بتایا کہ یہ جنوبی کوریا کا انچیون ہوائی اڈہ ہے۔۔

نوئڈا میں زیرتعمیر ہوائی اڈے کو ’نوائڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ یا ’جیور ایئرپورٹ‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا کل رقبہ پانچ ہزار ایکڑ ہے اور اسے ایک سوئس ایئرپورٹ کمپنی تعمیر کررہی ہے، جس پر 29،560 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store