کورونا کی نئی قسم اومی کرون، برطانوی حکومت نے 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

برطانوی حکومت نے کرونا کی نئی قسم اومی کورونا کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کرونا کی نئی قسم کے دو کیسز سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں مریضوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

وزیر صحت کی جانب سے مریضوں کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ آیا وہ کہیں سے سفر کر کے برطانیہ پہنچے یا وہیں پر مقیم تھے۔

اومی کرونا ڈیلٹا سے بھی زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے اور اس پر ویکسین کا اثر بھی کم ہوتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے کرونا کی نئی قسم کے پیش نظر جنوبی افریقا، بوٹسوانا، بیلجیئم، ہانگ کانگ اور اسرائیل سے مسافروں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ حکومت کی جانب سے مذکورہ ممالک کے لیے دو طرفہ پروازوں پر بھی تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اومی کرون کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے آج رات قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بورس جانسن خطاب میں ملک میں نئی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کریں گے۔

اس سے قبل متعدد ممالک نے بھی اومی کرون کے پیش نظر مختلف ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ پاکستان ہانگ کانگ، نمیبیا، جنوبی افریقا، لیسوتھو، بوٹسوانا کو کیٹگری سی میں شامل کر کے آمد و رفت پر پابندی عائد کردی۔

install suchtv android app on google app store