بنگلہ دیش میں شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ

بنگلہ دیش میں شدید زلزلہ فائل فوٹو بنگلہ دیش میں شدید زلزلہ

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بنگلہ دیش کے دیگر شہروں کے علاوہ میانمار اور بھار ت میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز میانمار کا سرحدی شہر ہاکا تھا۔

بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلہ 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، اور شمال مشرقی ہندوستان میں ایزول سے تقریباً 140 کلومیٹر دور تھا۔ چٹاگانگ میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شروع ہونا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگال اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0۔3 سے شکست دے چکا ہے۔

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12رکنی قومی ٹیم میں بابر اعظم کپتان اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم شامل ہیں۔ حسن علی ، امام الحق اور نعمان علی ، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں

install suchtv android app on google app store