اسرائیل کی شام میں بمباری سے دو افراد شہید، متعدد زخمی

اسرائیل کی شام میں بمباری سے دو افراد شہید، متعدد زخمی فائل فوٹو اسرائیل کی شام میں بمباری سے دو افراد شہید، متعدد زخمی

اسرائیل کی شام میں بمباری سے دو افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں دو عام شہری شہید اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی جارحیت میں شام کے وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ شامی ائیر ڈیفنس نے حمص شہر پر کیے جانے والے حملے کو روکنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کی پڑوسی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے میزائل داغے جس میں زخمی ہونے والوں میں 6 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store