امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا شیڈول جاری

 امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا شیڈول جاری فائل فوٹو امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا شیڈول جاری

امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کی ملاقات 15نومبر کوہوگی۔وائٹ ہاوس نے امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا شیڈول جاری کردیا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق۔بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ورچوئل ہوگی۔

بائیڈن اور شی جن پنگ کی ملاقات میں مشترکہ مفادات سے متعلق بات ہو گی۔ جوبائیڈن چینی ہم منصب پر امریکی منصوبوں اور ترجیحات کو واضح کریں گے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق جوبائیڈن شی جن پنگ کو چین سےمتعلق امریکہ کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور چین میں طویل سرد مہری کے بعد ستمبر میں صدر جابائیڈن اور صدر شی جن پنگ میں پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا ۔ دونوں رہنماوں نے مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا تھا۔

چینی صدر نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر تعاون جاری رکھیں گے۔ چین سے متعلق امریکی پالیسی نے سنگین مشکلات پیدا کی ہیں۔ دونوں صدور نے تنازع کی طرف جانے والے راستے سے دور رہنے پر زور دیاتھا۔

install suchtv android app on google app store