اسپین میں لاوے نے دریا کی طرح بہنا شروع کردیا

لاوا فائل فوٹو لاوا

اسپین کے جزیرے لاپالما کا آتش فشاں آگ کا دریا بن گیا اور لاوے نے دریا کی طرح بہنا شروع کردیا ہے، دہکتے لاوے نے اٹھارہ سو ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔


اسپین میں آگ کے بہتے دریا کے ہولناک مناظر نے دل دہلا دیئے ، آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے اٹھارہ سو اراضی کو لپیٹ میں لے لیا ہے ، جس کے باعث دوہزار عمارتیں تباہ ہوگئی۔

بہتے شعلے، آگ، دھوئیں اور راکھ کے مناظر ہر سو پھیلے ہوئے ہیں، ،آتش فشاں سے لاوا نکلتے ہوئے ایک ماہ ہوچکا ہے، اس حوالے سے لاپالما کے باشندوں نے آتش فشاں سے نکلتے لاوے روکنے کے لیے دعائیہ تقریب منعقد کی۔

خیال رہے 19 ستمبر کو آتش فشاں پھٹنے کے بعد سے اب تک چھ ہزار سے زائد افراد بے گھر اور لاکھوں ایکڑ اراضی متاثر ہوچکی ہے جبکہ تقریبا6 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

جزیرۂ لا پاما، جس کی آبادی تقریباً 83 ہزار ہے، بحر اوقیانوس میں کنیری جزائر میں سے ایک ہے

install suchtv android app on google app store