اٹلی، دارالحکومت میں داخلہ، ویکسینیشن لازمی قرار دینے کے خلاف شہریوں کا احتجاج

احتجاجی مظاہرے فائل فوٹو احتجاجی مظاہرے

اٹلی کے دارالحکومت روم میں کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔


روم میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں ویکسینیشن لازمی قرار دینے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر اشیا پھینکیں۔

پولیس نے مظاہرین کو پانی کی توپوں اور آنسو گیس شیلنگ سے منتشر کیا جبکہ مظاہرہ کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ اٹلی کی حکومت نے کام کی جگہ پر ملازمین کیلئے کورونا منفی رپورٹ یا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store