پاکستان تمام دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرے: امریکا

امریکی نائب وزیر خارجہ فائل فوٹو امریکی نائب وزیر خارجہ

امریکا نے پھر ڈو مور کا مطالبہ کر دیا، نائب وزیر خارجہ کہتی ہیں پاکستان تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروہوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔

ایک طرف ڈو مور کا مطالبہ دوسری جانب مکھن بھی لگا دیا۔ امریکا بہادر کہتا ہے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مضبوط شراکت قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کو تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا تفریق دیرپا کارروائی کرنا ہو گی۔

امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن کہتی ہیں امریکا اور پاکستان دونوں دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں لہٰذا ہم تمام قسم کی عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن 7 سات اکتوبر کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔ 

install suchtv android app on google app store