وزٹ ویزے پر مملکت آنے والوں کیلئے سعودی حکام نے اہم اعلان کردیا

ویزا فائل فوٹو ویزا

سعودی وزٹ ویزے پر مملکت آنے والوں کیلئے توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا۔


عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آن لائن پلیٹ فارم توکلنا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزٹ ویزا ہولڈر نے استفسار کیا کہ مذکورہ ویزے پر مملکت آنے والے کا توکلنا کس طرح رجسٹر کیا جائے؟۔

ایپ انتظامیہ نے وضاحت پیش کی کہ وہ افراد جو وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود ہیں انہیں رجسٹریشن اور اکاؤنٹ بنانے کے لیے پاسپورٹ نمبر کی ضرورت ہوگی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے نمبر درج کرنے کے بعد توکلنا ایپ پر رجسٹریشن ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ توکلنا ایپ کے لیے ہر شخص کا علیحدہ اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے تاہم اکاؤنٹ توکلنا کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی رجسٹر کیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں توکلنا ایپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص نے استفسار کیا کہ توکلنا ایپ پاکستان میں کام نہیں کررہی کس طرح اپ ڈیٹ کیا جائے؟۔ ایپ انتظامیہ نے سوال پر وضاحت کی کہ وہ ممالک جہاں توکلنا ایپ کام کررہی ہے ان کی فہرست توکلنا کی ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store