آسٹریلیا میں شدید زلزلہ، عمارتیں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں

آسٹریلیا میں شدید زلزلہ فائل فوٹو آسٹریلیا میں شدید زلزلہ

تاریخ کے طاقتور زلزلے نے آسٹریلیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، لمحوں میں فلک بوس عمارتیں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔


خوفناک زلزلہ آسٹریلوی وقت کے مطابق صبح نو بجکر 15 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز میلبورن سے تقریباً 180 کلو میٹر شمال مشرق میں مانس فیلڈ میں تھا، زلزلے کے جھٹکے پورے میلبورن اور سڈنی اور کینبرا تک محسوس کیے گئے۔

پانچ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ حواس باختہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

امریکی جیولوجیکل رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایڈیلیڈ اور سڈنی میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد سونامی کاخطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ میلبرن میں کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظرنافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کا آٹھواں ہفتہ ہے، جبکہ شہر میں ویکسین کے خلاف مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔ اس وجہ سے زیادہ تر شہری زلزلے کے وقت گھروں میں ہی موجود تھے۔

 

install suchtv android app on google app store