سعودی عرب کے نئے سفری قوائد وضوابط جاری

سعودی عرب کے نئے سفری قوائد وضوابط جاری فائل فوٹو سعودی عرب کے نئے سفری قوائد وضوابط جاری

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے نظرثانی شدہ قوائد وضوابط جاری کیے ہیں، سفری اصولوں سے آگاہ رہنا غیرملکیوں سمیت سعودیوں کے لیے بھی ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت کے نئے سفری اصولوں کا اطلاق جمعرات 23 ستمبر کو رات 12 بجے سے مکینوں اور زائرین دونوں پر ہوگا۔ گاکا(جی اے سی اے) نے پاکستان سمیت 9 ممالک پر براہ راست پروازیں فی الحال بند ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ ممالک کے افراد کو سعودی عرب آنے سے قبل اجازت یافتہ ممالک میں قیام کرنا ہوگا۔
بیرون ملک سے آنے والے مکینوں اور زائرین کو سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرایا گیا ٹیسٹ جمع کرانا ہوگا، یہاں آنے کے بعد 5 دن کا قرنطینہ ہوگا۔ آئسولیشن کے پہلے اور پانچویں دن کورونا ٹیسٹ دوبارہ ہوگا۔ اگر دونوں ٹیسٹ منفی ہوئے تو ایسی صورت میں قرنطینہ کی مدت ختم تصور کی جائے گی۔

سعودی عرب کے رہائشیوں کے ساتھیوں کیلئے ہدایات

جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مکمل کورونا ویکسینیشن کرانے والے مملکت کے رہائشیوں کے ساتھیوں کی عمر اگر 18 سال سے کم ہے تو انہیں پانچ دن تک گھر کے اندرقرنطینہ کرنا ہوگا، ان کا پانچویں دن کووِڈ-19 کا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ ملک کے کووِڈ-19 کے قواعد کی پاسداری کرنا ہوگی۔

اسی طرح 18سال سے زیادہ عمر کے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کواداروں کی سطح پرقرنطینہ کرنا ہوگا۔

سعودی عرب میں رہنے والوں کو اپنے ادارہ جاتی قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد کووِڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ہوں گی، وہ ویکسین قابل قبول ہوں گی جن کی سعودی حکام نے اجازت دے رکھی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے افراد کوکووِڈ- کے19 پلیٹ فارم ’’قدوم‘‘پربھی اندراج کرنا ہوگا۔
سعودی عرب پہنچنے والے بغیر ویکسین سعودی شہریوں کو پانچ دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہناپڑے گا۔ انہیں اپنی آمد کے پانچویں روز کووِڈ-19 کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ وزارتِ صحت کی کروناوائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا، تمام قوائد وضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store