یو اے ای، 38 افراد 15 ادارے بلیک لسٹ

یو اے ای، 38 افراد 15 ادارے بلیک لسٹ فائل فوٹو یو اے ای، 38 افراد 15 ادارے بلیک لسٹ

متحدہ عرب امارات نے دہشت گردی کی فنڈنگ اور دہشت گردی سے منسلک دیگر سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے 15 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔اداروں کے ساتھ دہشتگردی کی فہرست میں 38 افراد بھی شامل ہیں، جن پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کے الزامات ہیں۔ بلیک لسٹ کیئے جانے والوں میں مقامی اور غیرملکی افراد ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اماراتی حکومت نے مانیٹرنگ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی معاونت کرنے والے افراد اور اداروں پر نظر رکھیں اور بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گردی کی مالی، تکنیکی، لاجسٹک یا تجارتی شکل میں مدد کی روک تھام اور اس حوالے سے ریاستی قوانین پر چوبیس گھنٹوں کے اندر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے.

عرب نیوز نے بلیک لسٹ ہونے والے تمام افراد اور اداروں کی فہرست بھی شائع کی ہے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات نے متعدد ممالک کے مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے گذشتہ ماہ اگست میں وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرچکا ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق دنیا کے 70 ممالک کے مسافر دبئی پہنچنے پر ویزہ حاصل کرسکتے ہیں جس میں انہیں 90 دن کا وزٹ ویزہ دیا جائے گا اور ملٹی پل انٹری کی اجازت بھی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store