ماسکو میں رہائشی عمارت میں گیس دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی

آگ فائل فوٹو آگ

روس کے دارالحکومت ماسکو میں وزارت ہنگامی حالات کے مرکزی ڈائریکٹوریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ماسکو کے قریب علاقے نوگنسک میں رہائشی عمارت میں گھریلو گیس دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز روس کے دارالحکومت ماسکو کے قصبے نوگنسک میں ایک 9منزلہ رہائشی عمارت میں گیس دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد اب 5 تک جا پہنچی ہے۔ گیس دھماکے کے نیتجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے سے 9 منزلہ رہائشی عمارت کی دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کا حصہ منہدم ہوگیا اور24 اپارٹمنٹس کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

170سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کتنے افراد ملبے کے نیچے موجود ہیں، امدادی ٹیموں کی جانب سے تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store