مریضوں اور اہل خانہ کی سہولت, سعودی عرب میں آن لائن سروسز کا آغاز

 آن لائن سروسز فائل فوٹو آن لائن سروسز

سعودی عرب میں مریضوں اور اہل خانہ کی سہولت کے لیے آن لائن سروسز کا آغاز کردیا گیا۔


مملکت کی ینبع کمشنری میں ادارہ صحت نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی سہولت کے لیے آن لائن سروسز کا آغاز کیا ہےـ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں داخل مریضوں سے ملاقات اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے وٹس ایپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اس سہولت کا آغاز وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ینبع کمشنری میں واٹس یپ نمبر0143221077 مخصوص کیا گیا ہے اس نمبر کے ذریعے اہل خانہ اپنے مریض اور مریض اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرسکیں گے۔

نمبر کے ذریعے ملاقات کے علاوہ ان کی طبی حالت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں ـ

اسپتال اتنظامیہ نے واٹس ایپ نمبر کے ذریعے لوگوں کو ان کے گھروں میں ادویات کی ترسیل کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے، دواؤ کی ترسیل کےلیے واٹس اپ نمبر 0143903536 مخصوص ہے۔

مذکورہ نمبر پرمریض رابطہ کرکے اپنی دوائیں گھر پر طلب کرسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store