پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، شہریوں کو پہلے سے کم قیمت پر پیٹرول دستیاب ہوگا

پٹرول پمپ فائل فوٹو پٹرول پمپ

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، شہریوں کو پہلے سے کم قیمت پر پیٹرول دستیاب ہوگا۔


متحدہ عرب امارات نے ستمبر2021 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق سپر98 جو اگست میں 2.58 درہم میں دستیاب تھا اب ستمبر میں تین فلس کمی کے بعد 2.55درہم میں ملے گا۔

خصوصی 95 جو اگست میں 2.47 درہم میں فروخت ہورہا تھا، ستمبر میں تین فلس کمی کے بعد 2.44 درہم میں دستیاب ہوگا۔ ڈیزل کی قیمت میں7 فلس کی کمی کی گئی ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 2.38 درہم ہوگی، اگست میں ایک لیٹر ڈیزل 2.45 درہم میں دستیاب تھا۔

یاد رہے کہ امارات میں ہر ماہ پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس کا فیصلہ بین الاقوامی پیٹرول منڈی کے نرخوں کو مدنظررکھ کر کیا جاتا ہے، نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔

امارات میں پیٹرول اور ڈیزل تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹس پر ستمبر کے لیے مقرر نئے نرخ جاری کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store