بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ریاست راجستھان میں گر کر تباہ

بھارتی طیارہ فائل فوٹو بھارتی طیارہ

ریاست راجستھان کے ضلع آندرا پردیش کے علاقے میڈک میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 بائیسن جنگی طیارہ جمعے کے روز گرکر تباہ ہوا۔


طیارے کو حیدرآباد میں قائم فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا، جس میں انڈین ایئرفورس کا نوجوان پائلٹ شدید زخمی ہوا۔ بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا مگ 21 تربیتی طیارہ تھا، جس کو سپرش رانا نامی نوجوان افسر اڑا رہا تھا۔ سپرش اپنے کیریئر میں دوسری بار اکیلے طیارہ اڑانے کی کوشش کررہا تھا۔

ترجمان کے مطابق طیارے نے 11 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری اور پھر ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا تھا۔

 بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو افسران کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔

install suchtv android app on google app store