افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال، کابل ایئرپورٹ پر ڈالروں کا راج

افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال، کابل ایئرپورٹ پر ڈالروں کا راج فائل فوٹو افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال، کابل ایئرپورٹ پر ڈالروں کا راج

کابل ائیرپورٹ پر موجود افغان شہریوں کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔ ائیرپورٹ پر کھانا اور پانی افغان کرنسی کے بجائے ڈالرز میں فروخت کیا جانے لگا۔چاولوں کی ایک پلیٹ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ پانی کی بوتل کی قیمت 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں دی جارہی ہے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیا عام افغان شہریوں کی پہنچ سے دور ہیں۔

افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ہزاروں افراد کابل ائیر پورٹپر موجود ہیں اور کسی بھی طرح افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

=بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے شمالی گیٹ کی طرف گاڑیوں کی طویل قطاریں ہیں، تین کلومیٹر تک گاڑیوں میں بیٹھے مسافر شمالی دروازے جہاں افغان فورسز تعینات ہیں ان تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

کابل میں سڑکوں پر معمول کی صفائی کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ یہاں طالبان نے اپنا الگ میئر مقرر کیا ہے لیکن سابقہ میئر بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store