افغانستان کی صورتحال سےامریکا کی ساکھ متاثرنہیں ہوئی، جو بائیڈن

افغانستان کی صورتحال سےامریکا کی ساکھ متاثرنہیں ہوئی، جو بائیڈن فائل فوٹو افغانستان کی صورتحال سےامریکا کی ساکھ متاثرنہیں ہوئی، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال سےامریکا کی ساکھ متاثرنہیں ہوئی جبکہ کسی اتحادی نےافغانستان سےفوجی انخلاکےامریکی فیصلےپرسوال نہیں اٹھائے۔جمعے کے روز وائٹ ہاؤس سے ٹیلی ویژن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔


جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں کابل ائیر پورٹ سے ہنگامی انخلاکے حتمی نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، دوحا اور افغانستان میں موجود طالبان رہنماؤں اور نیٹو سمیت تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ کابل ائیرپورٹ سےانخلا کےآپریشن پر'نیٹو' اتحادیوں کےساتھ تعاون فراہم کررہا تھا۔

صدربائیڈن نے کہا کہ کابل سے انخلا مشکل ترین ائیر لفٹ آپریشن تھا ،امریکی فورسزنے14 اگست سےاب تک 13 ہزارافراد کا افغانستان سے انخلاکرایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان سے القاعدہ کا خاتمہ تھا،یہ مقصد حاصل ہوچکا اور اب افغانستان میں رکنے کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سےامریکا کی ساکھ متاثرنہیں ہوئی اور کسی اتحادی نےافغانستان سےفوجی انخلاکےامریکی فیصلےپرسوال نہیں اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کےتعاون سےہزاروں افرادنجی چارٹرطیاروں سےانخلا کرچکےہیں اور جو امریکی باشندے واپس آنا چاہتے ہیں اُنہیں واپس لایا جائےگا۔

 واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن پر تنقدید کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ جو بائیڈن نے افغانستان میں جو کیا وہ افسانے سے کم نہیں، یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی شکست کے طور پر جانا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store