سعودی حکومت کا ملازمین کے حوالے سے وضاحت سامنے آگیا

سعودی حکومت کا ملازمین کے حوالے سے وضاحت سامنے آگیا فائل فوٹو سعودی حکومت کا ملازمین کے حوالے سے وضاحت سامنے آگیا

سعودی حکومت نے نجی سیکٹر میں ملازمین کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود سے آن لائن استفسار کیا گیا تھا کہ نجی اداروں میں ہفتے کی دو چھٹیوں کا فیصلہ ہوا ہے یا نہیں؟ وضاحت کردیں۔

وزارت نے جواب دیا کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا تھا کہ جب بھی ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ہوگا اس کا اعلان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر باقاعدہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ نجی شعبے میں بھی ملازمین کو ہفتے کی دو چھٹیاں دی جائیں گی لیکن اب حکومت کی وضاحت آگئی۔

وزارت افرادی قوت نے وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ خبروں کی تردید کی ہے۔

install suchtv android app on google app store