ماضی کی طرح اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، سائنسدان

ماضی کی طرح اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، سائنسدان فائل فوٹو ماضی کی طرح اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، سائنسدان

امریکی سائنسدان ڈاکٹر فاؤچی نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اب لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سائنسدان ڈاکٹر فاوچی نے کورونا وائرس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری بڑی تعداد میں کورونا ویکسین لگوا چکے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح لاک ڈاون کی ضرورت نہیں ہے اور ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے باوجود امریکہ میں لاک ڈاؤن کا امکان نہیں ہے۔

ڈاکٹرفاوچی کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے افراد ڈیلٹا ویریئنٹ سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

امریکی طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم ڈیلٹا نہیں بلکہ لمباڈا ہے جو اب تک دنیا کے 26 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق لمباڈا کو سب سے پہلے جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک مثلاً چلی، پیرو، ارجنٹائن اور ایکواڈور میں شاخت کیا گیا تھا جہاں یہ پھیلنا شروع ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق لمباڈا اب تک دنیا کے 26 ممالک میں پھیل چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store