طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے

طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے فائل فوٹو طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے

طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور طالبان افغانستان کے تین بڑے شہر ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو چکے ہیں۔

افغان اسپیشل فورسز کے دستے لشکر گاہ کی جانب بھیجے جا رہے ہیں۔

افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں سے ہزاروں افغان بے گھر ہو چکے ہیں اور قندھار میں گزشتہ 20 سال کی بدترین لڑائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہرات میں یواین کمپاونڈپرحملےمیں ایک گارڈ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےتھے جس کے باعث شہر میں تمام سفارتی کمپاؤنڈز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس دوران طالبان نے کئی اہم سرحدوں اور تجارتی راہداریوں سمیت ملک کے 95 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store