امریکی ریاست میں شدید زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ، شدت 8 اعشاریہ 2 ریکارڈ

امریکی ریاست میں شدید زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ،  شدت 8 اعشاریہ 2  ریکارڈ فائل فوٹو امریکی ریاست میں شدید زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ، شدت 8 اعشاریہ 2 ریکارڈ

امریکی ریاست میں شدید زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8 اعشاریہ 2 شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد انتظامیہ نے الاسکا کے جنوبی حصوں اور بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی.
الاسکا کے گورنر نے ٹویٹ کی ہے کہ ریاست کے ہنگامی آپریشن سنٹر نے فوری طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور جن علاقوں کے لیے سونامی کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں ان سے بھی حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔

زلزلہ 46 اعشاریہ 7 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے بعد شدید نوعیت کے 8 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جن کی شدت 6 اعشاریہ 2 اور 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

1964 میں امریکی ریاست الاسکا میں 9.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی، جسے شمالی امریکا کی تاریخ کا بدترین زلزلہ کہا جاتا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store