100 سالہ خاتون نے اپنی طویل عمر اور خوشحال زندگی کا راز بتا دیا

سو سالہ خاتون فائل فوٹو سو سالہ خاتون

سوشل میڈیا پر 100 سالہ خاتون کی ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی طویل عمر اور خوشحال زندگی کا راز بتارہی ہیں۔

کمالا نامی خاتون کی ویڈیو 'ہیومنز آف بامبے' نامی پیج نے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں خوش مزاج معمر خاتون کو چلتے پھرتے اور ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ٹیکسٹ کی صورت میں بتایا گیا کہ کمالا نے اپنی زندگی کی 100 بہاروں میں دوسری جنگِ عظیم، ہندوستان کی آزادی اور عالمی وبا کورونا وائرس سمیت کئی دکھ درد جھیلے۔

خاتون نے بتایا کہ مجھ جیسی اچھی اور کامیاب زندگی گزارنے کا یہ راز ہے کہ میں نے ہر چیز کو کھلے دماغ کے ساتھ قبول کیا، تبدیلیوں کو بنا خوف اپنایا کیونکہ کبھی کبھی تبدیلیاں اچھی ہوتی ہیں۔

کمالا نے ویڈیو میں بتایا کہ پیزا کھائیں، کچھ کیلریز اچھی ہوتی ہیں، ہر روز 30 منٹ چہل قدمی کریں، لوگ کیا کہیں گے اس کی پرواہ کرنا بالکل چھوڑ دیں، زندگی کو زیادہ سنجیدہ نہ لیں، آپ یقیناً 100 سال جیئیں گے۔

خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین میں انتہائی مقبول ہورہی ہے اور صارفین انہیں زندہ دِل خاتون کہہ کر مخاطب کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store