پاک افغان بارڈر: بابِ دوستی دو روزہ بندش کے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا

  • اپ ڈیٹ:
باب دوستی فایل فوٹو باب دوستی

باب دوستی کو دو روزہ بندش کے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 پاک افغان بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان کمانڈر اور سیکیورٹی حکام کے درمیان رابطہ ہوا جس کے نتیجے میں باب دوستی سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ منعقدہ اہم اجلاس کے بعد باب دوستی کو دو روزہ بندش کے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔

 لیویز حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ باب دوستی پر پھنسے پاکستانی شہریوں کی آمد شروع ہو گئی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پھنسے ہوئے افغان شہری بھی افغانستان واپس جا سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں حکام کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ فی الوقت صرف افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہری ہی واپس آسکتے ہیں۔

افغان طالبان نے گزشتہ روز باب دوستی اور افغان سرحدی ضلع اسپین بولدک پر قبضہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store