مستحکم جنوبی ایشیا کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، امریکہ

  • اپ ڈیٹ:
مستحکم جنوبی ایشیا کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، امریکہ فائل فوٹو مستحکم جنوبی ایشیا کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت کے زور پر آنے والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں ،افغانستان کا مسلہ امریکہ اکیلے حل نہیں کر سکتا، افغان مسلے پر عالمی برادری کو ساتھ ملانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میزپرلایا، افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے کردار کو سرہاتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ محفوظ ، پرامن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کئی سال سے مشترکہ مفادات پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک میں انسداد دہشت گردی سے متعلق مفادات مشترکہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مستحکم جنوبی ایشا کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store