سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کرنےکا فیصلہ

سعودی عرب فائل فوٹو سعودی عرب

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی شہری کے نام سے کاروبار کرنے والے غیرملکی گرفتار ہوئے ہیں جنہیں بلیک لسٹ کرکے ملک بدر کردیا جائے گا۔

سعودی وزارت تجارت نے خمیس مشیط میں تعمیراتی سامان غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے والے غیر ملکی اور اسے کاروبار کرانے والے سعودی گرفتار کیے ہیں، تمام ملزمان کی تشہری بھی کرائی گئی، اس غیرقانونی فعل میں ملوث غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد مصری شہری ہیں جو تعمیراتی سامان اور ٹائلز وغیرہ کا کاروبار سعودی کے نام سے کررہے تھے اور منافع کی خاص رقم سعودی شہری کو ادا کرتے تھے۔

عدالت نے سعودی شہری کے نام سے غیر ملکی کے کاروبار کے ثبوت مل جانے پر ملزمان کو ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی جبکہ مقامی کو ڈھائی ماہ اور مصری شہریوں کو چار ماہ قید بھی کاٹنی ہوگی۔

بعد ازاں مطلوبہ ٹیکس وغیرہ کی ادائیگی کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store