پینٹاگون کا مائیکروسافٹ کے خلاف بڑاایکشن، 10ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ

  • اپ ڈیٹ:
پینٹاگون نے مائیکروسافٹ کے خلاف بڑاایکشن، 10ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ فائل فوٹو پینٹاگون نے مائیکروسافٹ کے خلاف بڑاایکشن، 10ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدہ کے تحت پینٹاگون نے مائیکروسافٹ کی کلاوڈز سروسز استعمال کرنا تھیں اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں مائیکروسافٹ کو جے آئی ڈی آئی کلاوڈ کمپیوٹنگ منصوبہ دیا گیا تھا۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کلاوڈ کمپیوٹنگ منصوبہ منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اس سلسلے میں مائیکروسافٹ اور ایمیزون کے علاوہ دوسری کلاؤڈ سروسز کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بدلنے کے ساتھ ساتھ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ’جے ای ڈی آئی‘ کلاؤڈ کنٹریکٹ، جو پہلے بھی کئی بار تعطل کا شکار ہو چکا ہے، اب محکمہ دفاع کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔

پینٹاگون کے چیف انفارمیشن آفیسر جان شیرمین نے کہا کہ ایمیزون کے ساتھ عدالتی جنگ کے دوران بہت کچھ بدل چکا ہے اور اب بڑے پیمانے پر دی جانے والی کلاؤڈ سروسز میں نئے امکانات پیدا ہو چکے ہیں۔ اس لیے ہمیں نئے سرے سے شروعات کرتے ہوئے دوسری کمپنیوں سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔
جان شیرمین کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے لیے مزید تین کلاؤڈ سروسز دینے والی بڑی کمپنیاں، گوگل، آئی بی ایم اور اوریکل بھی امیدوار ہو سکتی ہیں۔

ایمیزون نے سابق امریکی صدر کے فیصلہ پر اعتراض کیا تھا اور ایمیزون نے ٹرمپ پر سیاسی تعصب برتنے کا الزام لگایا تھا۔

install suchtv android app on google app store