فلپائن میں فوجی طیارہ گرنے سے تباہ

  • اپ ڈیٹ:
فلپائن میں فوجی طیارہ گرنے سے تباہ فائل فوٹو فلپائن میں فوجی طیارہ گرنے سے تباہ

فلپائن میں فوجی طیارہ گرنے کر تباہ ہو گیا طیارے میں 85 افراد سوار تھے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی طیارہ سی 130 فلپائن کے جنوبی صوبے سولو میں گرا ہے۔ طیارے میں 85 افراد سوار تھے۔ طیارہ گرنے کی فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور ابتدائی طور پر 40 افراد کو نکال لیا گیا۔ جنہین فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہلاک ہونے والے بہت سے فوجیوں نے حال ہی میں ٹریننگ حاصل کر کے فارغ ہوئے تھے اور انہیں مسلم اکثریتی علاقوں میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی فلپائن میں فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے جہاں اغوا برائے تاوان کے گروپوں سمیت دیگر دہشت گرد گروپ موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store