سیز فائر کی خلاف ورزی، اسرائیل کی ایک بار پھر غزہ پر بمباری

  • اپ ڈیٹ:
 سیز فائر کی خلاف ورزی، اسرائیل کی ایک بار پھر غزہ پر بمباری فائل فوٹو سیز فائر کی خلاف ورزی، اسرائیل کی ایک بار پھر غزہ پر بمباری

اسرائیل نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے تیسری بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بمباری کے دوران حماس کے اسلحہ ساز کارخانے اور ٹریننگ سینٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دو ماہ قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کا اعلان ہوا تھا لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے آتش گیر غبارے کے حملے کا بہانہ بنا کر تیسری بار غزہ پر بمباری کی تاہم اسرائیل ایک بار بھی آتش گیر غباروں کا ثبوت پیش نہیں کرسکا۔

دو ہفتے قبل اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے بیت المقدس میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد پر فائرنگ کی گئی جس میں متعدد نمازی زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیل میں منصب اقتدار سنبھالنے والے نئے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے حلف اٹھاتے ہی اسرائیلی فورسز نے غزہ پہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store