لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے بعد آگ لگ گئی

لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے بعد آگ لگ گئی فائل فوٹو لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے بعد آگ لگ گئی

لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے بعد آگ لگ گئی۔ ایک شخص زخمی ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کا ایلیفنٹ اینڈ کیسل ریلوے اسٹیشن زور دار دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ 10 فائر انجن اور 70 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔

لندن کے میئر صادق خان کے مطابق واقعے میں ایک پولیس افسر سمیت 2 افراد دھویں سے متاثر ہوئے۔

واقعے میں 6 تجارتی یونٹس، 3 کاریں اور ٹیلی فون باکس جل کر تباہ ہو گیا۔امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر 5 افراد کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے ایک زخمی کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا، متاثرین میں ایک پولیس آفیسر بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ کے شعلے کافی بلندی تک دیکھے گئے، جس سے دھویں کے بادل ہر طرف پھیل گئے۔ مقامی رہائشیوں کو گھر کی کھڑکیاں بند رکھنے کا کہا گیا جبکہ اس اسٹیشن پر آنے والی تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا معلوم نہیں ہوتا تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store