اسپوتنک وی ویکسین کوویڈ 19 کی نئی مہلک اقسام کے خلاف بھی انتہائی ‏کارگر ثابت

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

روس کی تیار کردہ اسپوتنک وی ویکسین کوویڈ 19 کی نئی مہلک اقسام کے خلاف بھی انتہائی ‏کارگر ثابت ہوئی ہے۔

یہ دعویٰ ویکسین تیار کرنے والے انسٹیٹیوٹ گامالیہ ریسرچ سینٹر کی لیبارٹری کے سربراہ ولادی ‏میرگوشین کی جانب سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کی اسپوتنک وی نہ صرف کوورنا کی نئی اقسام کے خلاف انتہائی مؤثر ‏ہے بلکہ کورونا کے ڈیلٹا فارم سے بھی نمٹ سکتی ہے۔

ولادی میرگوشین کے مطابق اسپوتنک وی ویکسین کا استعمال چھ ماہ تک وبا سے محفوظ ہونے کی ‏ضمانت دیتا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کی اسپوتنک وی ویکسین کورونا کی انتہائی مہلک اقسام، وبا کے سنگین خطرات ‏اور ان سے نمٹنے میں صد فیصد گارنٹی دیتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی طبی جریدے دی لانسیٹ نے روسی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ‏کلینکل ٹرائلز کی رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپوتنک ‏V‏ انتہائی مؤثر ویکسین ہے جس کی شرح 91 فی صد سے زائد ‏ہے۔

رپورٹ کے مطابق 19 ہزار 866 رضا کاروں کے کلینکل ٹرائلز کے اعداد و شمار، جن میں 4 ہزار 902 ‏افراد پلیسبو گروپ میں شامل تھے، ظاہر کرتے ہیں کہ روسی ساختہ ویکسین کی مجموعی افادیت ‏‏91.6 فی صد ہے۔

install suchtv android app on google app store