نیتن یاہو کا سیاہ دور ختم، نفتالی بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیراعظم منتخب

نتین یاہو اور نفتالی بینیٹ فائل فوٹو نتین یاہو اور نفتالی بینیٹ

فلسطینیوں کو بارہ سال تک ظلم بر بریت کا نشانے بنانے والے نیتن یاہو بھی تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن گئے، خود ساختہ اسرائیلی ریاست کا نیا وزیر اعظم نفتالی بینیٹ ہو گئے ہیں جن کا تعلق نیو رائٹ پارٹی سے ہے۔

اسرائیلی میں اپنے ہی وزیر نے نتین یاہو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ آخر کار نیتن یاہو کا ظلم و بربریت سے بھرپور بارہ سالہ دور اقتدار ختم ہوا۔

خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی پارلیمنٹ نے نئی اتحادی حکومت کے قیام کی منظوری دے دی، ووٹنگ کے دوران ساٹھ ممبران نے نفتالی بینٹ کے حق میں جبکہ انسٹھ نے ان کے خلاف ووٹ دیے نئی حکومت صرف ایک نشت کی معمولی اکثریت رکھتی ہے۔

انتہائی دائیں بازو کے قوم پرست انچاس نفتالی بینیٹ نے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا معاہدے کے تحت دو سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم بنیں گے۔

install suchtv android app on google app store