غیر ملکی عازمین رواں برس حج کیلئے نہیں جاسکیں گے

 پاکستان سمیت غیر ملکی عازمین رواں برس حج نہیں جاسکیں گے فائل فوٹو پاکستان سمیت غیر ملکی عازمین رواں برس حج نہیں جاسکیں گے

کورونا وبا کے باعث پاکستان سمیت غیرملکی عازمین رواں برس حج کے لئے سعودی عرب نہیں جاسکیں گے۔سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد ہی حج کرسکیں گے۔

جاری اعلامیے کے مطابق کسی ملک کے شہریوں کو رواں سال حج کےلیے نہیں آنے دیا جائے گا۔ بیرون ملک رہنے والے افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

install suchtv android app on google app store