مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کے لیے مزید 10 روبوٹس کی خدمات حاصل کر لی گئیں

روبوٹ فائل فوٹو روبوٹ

مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کے لیے مزید 10 روبوٹس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں مزید دس روبوٹ فراہم کیے ہیں، یہ روبوٹس خود کار پروگرام کے تحت مسجد کے مختلف حصوں کو سینیٹائز کر رہے ہیں۔

مسجد الحرام میں وباؤں کے انسداد اور ماحولیاتی تحفظ ادارے کے ڈائریکٹر حسن السویھری نے بتایا کہ روبوٹ سے زائرین کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوگا، ان کی کارکردگی اور معیار بہترین ہے۔

یہ روبوٹ بیٹری سے چارج ہوتے ہیں، ایک روبوٹ انسانی مداخلت کے بغیر 5 سے 8 گھنٹے تک ڈیوٹی انجام دیتا ہے، اور ان سے کام لینا بھی آسان ہے، ہر روبوٹ میں 23.8 لیٹر سینیٹائزنگ مواد موجود ہوتا ہے، یہ فی گھنٹہ 2 لیٹر استعمال کر کے 600 مربع میٹر کے دائرے میں بیکٹیریا کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔

ان روبوٹس میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں، اور یہ 192.64 ڈگری تک سامنے کے زاویے کی نشان دہی کر کے اس پر کام کرتے ہیں، یہ اسمارٹ روبوٹس یورپ سے (سی ای) اسٹینڈرڈ کے حامل ہیں۔

محکمے کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس کا بنیادی مقصد عمرہ زائرین اور نمازیوں کو کرونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنا اور وباؤں کا خاتمہ ہے۔

install suchtv android app on google app store