جب ہم اپنے ڈرونز میدان جنگ میں نکالیں گے تو دنیا امریکی لڑاکا طیاروں کو بھول جائے گی: ترک وزیر صنعت

ترک وزیر صنعت فائل فوٹو ترک وزیر صنعت

ترک وزیر صنعت مصطفیٰ وارنک نے کہا ہے کہ جب ہم اپنے ڈرونز میدان جنگ میں نکالیں گے تو دنیا امریکی لڑاکا طیاروں ایف 35 کی بجائے ترکی ڈرونز کا ذکر کرے گی۔

ترکی کے شہر انقرہ میں شروع ہونے والی پیداواری استعداد و ٹیکنالوجی نمائش 2021 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر صنعت وارنک نے کہا کہ عنقریب دنیا بھر میں ترک مسلح ڈرونز کا چرچا ہوگا۔

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ترکی ڈرونز کی تیاری میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے والے چند ممالک میں سے ایک ہے، جب ہم اپنے ڈرونز عالمی سطح پر میدان جنگ میں نکالیں گے تو یقین کریں پوری دنیا ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی بجائے ٹرکش ڈرونز کا ذکر کرے گی۔

مصطفیٰ وارنک نے کہا جدید ٹیکنالوجی میں رہنما ملک کی حیثیت حاصل کرنے کے لیے ہم نے ہر شعبے میں پیش رفت کی ہے، آج ترک انجنیئرز کے مرہون ِمنت مسلح ڈرونز یورپی آسمانوں پر پرواز کرنے کے لیے دن گن رہے ہیں۔

عصر حاضر میں ترکی کی اس جدید ٹیکنالوجی کا چرچا ہونے کی توضیح کرتے ہوئے وزیر وارنک کا کہنا تھا کہ ان سے مسلسل ایف۔35 کے بارے میں دریافت کیا جاتا ہے، یہ ایک کامیاب طیارہ ہے لیکن ہم ترک جنگی طیاروں کے منصوبے پر بھی عمل پیرا ہیں۔

انھوں نے کہا ہم نے ڈرونز کی تیاری پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، اور ہم عنقریب دنیا بھر میں اس شعبے میں لیڈر ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store