سعودی عرب نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

سعودی عرب نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی۔

سعودی وزرات داخلہ کے مطابق کل دن ایک بجے سے 11 ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سوئیڈن، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

ان 11 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store