قرنطینہ کی خلاف ورزی, جاپانی وزارتِ صحت نے اہم فیصلہ کر لیا

جاپان فائل فوٹو جاپان

جاپان میں قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے نام سامنے لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

وزارت صحت نے قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جاپانی قرنطینہ قانون کے تحت غیر ممالک سے آنے والے تمام افراد پر داخلے کے بعد 14 روز از خود قرنطینہ میں رہنے کی پابندی عائد ہے۔

جاپان آنے والے افراد سے ایک دستاویز پر دستخط بھی کروائے جاتے ہیں، جس میں وہ قرنطینہ کی مدت کے دوران اپنے ٹھکانے اور اپنی حالت کی اسمارٹ فون کی ایپ یا دیگر ذرائع سے روزانہ اطلاع دینے کا اقرار کرتے ہیں۔

جاپانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً سو افراد اس اقرار نامے کی پاس داری کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس پر حکام ان میں بعض افراد کے نام آن لائن شائع کرنے کے تیاری کر رہے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسے اقرار نامے سے انحراف کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا اختیار حاصل ہے، اب تک ان افراد کے نام سامنے لانے سے اس لیے اجتناب کیا گیا تھا کہ محکمے کو خدشہ تھا کہ کہیں انھیں تحقیر اور عوامی تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

تاہم وزارت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تبدیل شدہ اور زیادہ متعدی اقسام پھیل رہی ہیں اس لیے روک تھام کی حکمت عملی بھی تبدیل کی جا رہی ہے، اس لیے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ان افراد کے نام سامنے لائے جائیں گے جن کے بارے میں یہ یقین ہو کہ انھوں نے خلاف ورزی بدنیتی کی بنیاد پر کی، اور ان کی طرف سے حکام کو کئی دن سے اطلاع نہ ملی ہو۔

install suchtv android app on google app store