حکومت مخالف صحافی کی گرفتاری، یورپی یونین نے بیلاروس پر پابندیاں عائد کردیں

بیللا روس فائل فوٹو بیللا روس

حکومت مخالف صحافی کی گرفتاری پر یورپی یونین نے بیلاروس پر پابندیاں عائد کردیں

حکومت مخالف صحافی کی گرفتاری کیلئے مسافر طیارے کوبیلا روس میں جبری اتارے جانے پر یورپی یونین نے بیلاروس پر پابندیاں عائد کردیں۔

گزشتہ دنوں رومان نامی صحافی یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے لیتھونیا جا رہے تھے کہ بیلاروس کی حدود میں پرواز کے دوران طیارے کو دارالحکومت میں بہانے سے اتروایا گیااور صحافی کو گرفتار کیا گیا۔

اس معاملے پر یورپی یونین نے بیلا روس کی فضائی کمپنیوں پریورپی فضائی حدود اور ائیرپورٹس استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

یورپی رہنماؤں نے حکومت مخالف صحافی کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے، اس کے ساتھ ہی یورپی رہنماؤں نے تمام یورپی ائیرلائنز پر زوردیا ہے کہ وہ بیلا روس کی فضائی حدود کا استعمال نہ کریں۔

یورپی رہنماؤں نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔

دوسری جانب بیلاروس ائیرلائن کی یورپی یونین کی فضائی حدود میں داخلے اور لینڈنگ پر پابندی فوری نافذ کردی گئی ہے۔

آئرش وزیراعظم نے پابندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسافرطیارے کی زبردستی لینڈنگ یورپی یونین اور اس کے شہریوں پرحملہ تھا۔

install suchtv android app on google app store