آسٹریلیا کا افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا کا افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو آسٹریلیا کا افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سےغیرملکی افواج کےانخلا کے بعد حالات غیر یقینی کا شکار ہوں گے۔

وزیراعظم سکاٹ موریسن نے بیان دیا کہ آسٹریلوی سفارت خانے کے سفارتی مشن کی سیکیورٹی یقینی نہیں ہوگی۔آسٹریلیا فوجی نکالنے کے ساتھ سفارتخانہ بند کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ بند کرنےکا فیصلہ عارضی ہے۔ مستقبل میں حالات ٹھیک ہونے پرسفارتخانہ دوبارہ کھولیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا اور اتحادی نیٹو فورسز نے رواں سال11ستمبر تک اپنی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کردیا ہے جس سے دو دہائیوں سے جاری امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ اب اختتام کو پہنچنے کے امکانات پید اہو گئے ہیں۔

امریکی اور نیٹو افواج کے سپاہیوں کے افغانستان سے انخلا کے دوران فضائی مدد فراہم کرنے اور حفاظت کے امریکہ نے جنگی طیارے تعینات کردیے ہیں۔

اس نئے منصوبے کے تحت2ہزار 500امریکی اور7ہزار نیٹو اتحاد کے فوجی بتدریج افغانستان سے نکلیں گے۔ اس منصوبہ پر عمل درآمد کیلئے طے شدہ تاریخ کایکم مئی سے آغازہو چکا ہے۔

افغانستان میں 7 اکتوبر 2001 کو غیر ملکی افواج کی تعیناتی کا آغاز ہوا تھا اور 20 دسمبر 2001 کو اقوام متحدہ کی اجازت کے بعد عالمی سلامتی معاونت فورس میں نیٹو کے 43 اتحادی اور شراکت دار بھی شامل ہوئے۔

یہ فوجی انخلا 11ستمبر2021کو اختتام پذیر ہوگا، جو ستمبر 2001میں امریکا میں ہونے والے حملے کی20ویں برسی کا روز ہوگا جس کی وجہ سے افغانستان میں امریکا نے جنگ کا آغاز کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store