کورونا کا پھیلاؤ، برطانیہ نے ترکی سمیت مزید تین ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

برطانیہ نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ترکی سمیت مزید تین ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

برطانیہ نے ترکی، مالدیپ اور نیپال کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا۔

دوسری جانب برطانیہ نے 17 مئی سے شہریوں کو 12 ممالک کے سفر کی اجازت دے دی، جن ممالک کے سفر کی اجازت ہوگی ان میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگا پور شامل ہیں۔

گرین لسٹ میں شامل دیگر ممالک میں پرتگال، اسرائیل، برونائی، آئس لینڈ اور جبرالٹر شامل ہیں، گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو برطانیہ میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store